گجرات میں گؤ رکھشکوں کا نوجوانوں پر حملہ :ایس ڈی پی آئی گجرات کی جانب سے گورنر کے نام عرضداشت ، متاثرہ خاندان کے لواحقین کومعاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ

gujarat-sdpiاحمد آباد
( پریس ریلیز)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاگجرات شاخ نے احمد آباد ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے ریاستی گورنر کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔ میمورینڈم میں عزت مآب گورنر سے درخواست کی گئی کہ گؤ رکھشکوں کی طرف سے واتوا میں ایک نوجوان کے سفاکانہ قتل معاملہ کی طرف خاص توجہ دیں اور متاثرہ خاندان کو مناسب امداد اور معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ نمائندوں نے عرضداشت میں اس بات کی طرف نشاندہی کی ہے کہ مقتول نوجوان کے لواحقین کی حالات انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے چونکہ مقتول نوجوان ہی متاثرہ خاندان کا واحد کمانے والا تھا۔ مقتول محمد ایوب کے خاندان میں ان کے والد محمد اسحاق،والدہ معراج بانو، مقتول کی بیوہ اوردو کمسن بچے اورایک غیر شادی شدہ بہن اور ایک بھائی شامل ہیں ۔ ایس ڈی پی آئی نے عرضداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضہ جاری کیا جائے، متاثرہ خاندان جو کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں ان کو حکومت کی جانب سے رہائش گاہ فراہم کیا جائے۔ مقتول کے بھائی محمد عارف کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔ تمام ملزمین کو فوری طور پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا جائے۔ اس معاملہ میں جانبدارنہ کارروائی کرنے والے پولیس انسپکٹر رانا پر فوجداری مقدمہ دائر کرکے ان پر محکماتی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ 13ستمبر 2016کی شب کو چند زعفرانی غنڈوں نے احمد آباد سے 11کلومیٹر دور واتوا میں محمد ایوب اور سمیر شیخ کا تعاقب کیا اور انہیں ایک جگہ روک کر انہیں کار سے باہر کھینچ کر ان پر بے رحمی سے حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ زخموں کی تاب نہ لاکر محمد ایوب کا انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین احمد کی قیادت میں ایک وفد نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کیا تھا اور پولیس کی لاپرواہی اور جانبدارانہ رویہ کی سخت مذمت کی تھی کہ پولیس نے ہر قسم سے حملہ آوروں اور مجرموں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ ایس ڈی پی آئی گجرات شاخ نے اپنے عرضداشت میں ریاستی گورنر سے درخواست کیا ہے کہ مقتول کے خاندان کے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر مناسب امداد اور معاوضہ جاری کرنے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ،گجرات کے ریاستی جنرل سکریٹری عمران میمن ،کلپیش چوہان، محترمہ کملا بہن راتھور، یشودھا بہن شاہ، صادق حسین، ساجد ہندوستانی اور محمد رفیع موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *