احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کیڈر کنونشن کا انعقاد

احمد آباد:سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی )گجرات شاخ کی جانب سے احمدآباد ضلع ، گنیش نگر میں کیڈر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں احمد آباد ضلع کی آٹھ برانچ کمیٹیوں کے پارٹی عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری عمران میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں پارٹی کی توسیع کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گجرات میں ایس ڈی پی آئی اقلیتی اور پسماندہ طبقات میں مقبول ہورہی ہے اور پارٹی میں مسلم، دلت اور دیگر پسماندہ طبقات کے افراد بڑی تعداد میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایس ڈی پی آئی سب سے پہلے تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی حصولیابی کے لیے کام کرے گی اور پارٹی کو تمام طبقات تک پہنچایا جائے گا اور عوام میں سیاسی بیداری لائی جائے گی۔ ایس ڈی پی آئی گجرات کے ریاستی کوآرڈینیٹر صادق صراف نے کہا کہ پارٹی کو ریاست میں مضبوط بنانے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اصولوں، خدمات اور سرگرمیوں سے متاثر ہوکر مردوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی پارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔کنونشن میں پارٹی عہدیداران محترمہ کم کم ، غفار بھائی، خان صاحب اور وشنو کے علاوہ دوسرے سیکڑوں کارکنان نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *