فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی مہم جاری

چنئی، ( پریس ریلیز):سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ملک گیر سطح پر “فرقہ وارانہ دہشت گردی مخالف مہم ” کے ایک حصے
photo tn-1
کے طور پر چنئی کے ایگمور پالم ہوٹل میں گذشتہ دنوں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس کی صدارت ایس ڈی پی آئی کی تمل ناڈو شاخ کے ریاستی صدر تہلان باقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر چنئی کے سرکردہ بشپ ایس آر سرگونن، تمل ناڈو مسلم سیاسی و سماجی تنظیموں کے فیڈریشن کے کنوینر اے کے حنیفہ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی ایگزیکٹیو ممبراے ایس اسماعیل، مئی17موو منٹ کے ریاستی آرگنائزر ترومروگن گاندھی اورپروفیسر منی ونن، دراوڈر کزگم کے جنرل سکریٹری وڈوتلائی راجندرن سمیت ریاست کے کئی معروف سماجی کارکنان اور دانشوران شریک رہے۔

سمینار میں مقررین نے ملک کے موجودہ فرقہ وارانہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کو شکست دینے کے لیے تمام سیکولر پارٹیوں اور امن پسند شہریوں کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر تہلان باقوی نے کہا کہ تمل ناڈو کے تمام اضلاع میں فرقہ وارانہ دہشت گردی مخالف مہم کے مدنظر ، عوامی اجلاس، سمینار ، پوسٹر مہم، پمفلٹس تقسیم کرکے عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام اس مہم کے ذریعے ملک میں تیزی سے پھیل رہی فرقہ واریت کے خلاف بیداری لائی گئی ہے۔

photo tn-2

سمینارمیں خطاب کرتے ہوئے تہلان باقوی نے کہا کہ ریاست تمل ناڈو میں فرقہ واریت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی یہاں فرقہ واریت کی بنیاد پر کسی کو سیاست کرنے دی جائے گی۔ایس ڈی پی آئی ملک کے سیکولر اقدار اور آئین کی پیروی کرتے ہوئے ہندوستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ کرکے رہے گی۔ جس ملک کے لیے ہمارے آباء و اجداد نے بلا تفریق مذہب وملت قربانیاں دیں، اس کو آزادی دلائی ، ہم اسے فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔ اس سمینار میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم نظام محی الدین، اے عبد الحمید، ریاستی نائب صدر وی ایم ایس محمد مبارک، ریاستی سکریٹریز ایس امیر حمزہ، ٹی رتھنم اور ٹی عثمان سمیت سیکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *