بھوپال فرضی انکاؤنٹرکے خلاف ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ

sixنئی دہلی :
بھوپال سینٹرل جیل کے آٹھ انڈر ٹرائل سیمی اراکین کی فرضی انکاؤنٹر کی مخالفت اور اس معاملے میں قصور وار جیل افسران اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، آندھر ا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، کیرل اور منی پور میں ایس ڈی پی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا اور ملک بھر میں یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ بھوپال فرضی انکاؤنٹر معاملے میں ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیٹنگ جج کے ذریعے اس معاملے کی عدالتی انکوائری کی جائے اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ ان احتجاجی مظاہروں میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *