مختلف ممالک ایران کے ساته تجارت بڑهانا چاہتے هیں: نائب صدر

تہران، ۹ مارچ: ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیر نے کہا هے که دنیا کے مختلف ملکوں نے اسلامی جمہوریه ایران کے ساته تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑهانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے.Iran

ایرن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اسحاق جہانگیری نے تہران کے دورے پر آئے یوکرین کے نائب وزیر اعظم جیناڈی جوبکو سے ملاقات کے دوران کہا که اسلامی جمہوریه ایران دنیا کے سبھی ملکوں کے ساته اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کے لیے آماده ہے.

انہوں نے مزید کہا که ان کا ملک یوکرین کے ساته اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفه تعاون کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے.

اس موقع پر یوکرین کے نائب وزیر اعظم نے مشترکه اقتصادی کمیشن میں باہمی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے ایک روڈمیپ کا اعلان کیا اور کہا که ان کا ملک اسلامی جمہوریه ایران کے ساته ثقافتی، سیاحتی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے.

اس سے پہلے ایران کے وزیر زراعت محمود حجتی اور یوکرین کے نائب وزیر اعظم نے پیر کو زراعت، سرمایه کاری، تیل، گیس، توانائی اور بینکاری کے شعبوں میں جامع اقتصادی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے.
اس موقع پر یوکرین کے وزیر توانائی، ایران اور یوکرین کے مشترکه اقتصادی کمیشن کے چیئرمین سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے اعلی عہدیدار بهی موجود تهے.

ایران اور یوکرین کے درمیان سالانہ ۳۰۰ ملین ڈالر سے زیادہ کی مالیت کا کاروبار ہوتا ہے جسے دونوں ملکوں نے ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے گذشتہ سال ایک معاہدہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *