رہتاس میں بھیانک سڑک حادثہ، بال بال بچے مسافر

                            رضیہ خاتون

    سہسرام:

رہتاس ضلع کے ناصری گنج بلاک میں بدھ کو صبح سویرے ایک سواری گاڑی اور پک اپ وین آمنے سامنے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ دونوں گاڑیوں  کے پرخچے اڑ گئے۔ دونوں گاڑیوں کی حالت دیکھ کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حادثے میں کوئی مسافر زندہ بھی بچا ہوگا، لیکن خوش قسمتی سے سبھی محفوظ رہے۔ حادثہ شبدلا گاؤں کے پاس پیش آیا۔ حادثہ کے بعد دونوں ڈرائیور اور ان کے معاون فرار ہوگئے۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *