گائے کو ماتا ماننے والوں کے جذبات کا احترام ضروری: شاہنواز

shahnawaz-husainپٹنہ، ۲۵؍اکتوبر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آج کہا کہ گائے کو ایکو مذہب کے ماننے والے اپنی ماں سمجھتے ہیں، اس لیے ان کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے مسلمان گائے کو ماتا کہنے والوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔ لیکن پورے انٹرویومیں انہوں نے محض گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردینے، گائے کی تجارت کے الزام میں ایک دوسرے شخصکا قتل کیے جانے اور اسی نوعیت کے ایک تیسرے واقعے میں ایک شخص کو ہلاک کردینے کے معاملے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
سید شاہنواز حسین نے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کوسی اور سیمانچل کے علاقے میں ان کی پارٹی کی سربراہی والے گٹھ بندھن قومی جمہوری اتحاد کے امیدواروں کو زبردست کامیابی ملنے جارہی ہے۔
بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں دلتوں اور کمزوروں پر ہورہے مظالم اور پارٹی کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کا گول مول جواب دیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ بی جے پی اور این ڈی اے بہار کے مسائل پر الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ مہاگٹھ بندھن کے لیڈران لالو پرساد یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہریانہ پنجاب کے مسائل کو اٹھارہے ہیں،کیونکہ ان کے پاس بہار کے عوام کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *