کسی بھی ملک و قوم کو ترقی کے میدان میں آگے آنے کے لئے پہلے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے… محبوب علی قیصر

سہرسہ سے وجیہ احمد تصور ✍️
سہرسہ ضلع کے سمری بختیار پور کے کلا بھون میں سب ڈویزن ٹیچر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ” ٹیچر – سماج سیوی سمان پروگرام” کا انعقاد کیا گیا. جس میں تعلیمی و دیگر حلقوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 40 افراد کو مہمانان خصوصی چودھری محبوب علی قیصر اور نیرج کمار ببلو کے ہاتھوں مومنٹو، قلم، گفٹ، اور سرٹیفکیٹ دیکر عزت افزائی کی گئ.
اس موقع پر مرکزی حج کمیٹی کے  چیئرمین وکھگڑیا کے ممبر پارلیمنٹ چودھری محبوب علی قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک و قوم کو ترقی کے میدان میں آگے آنے کے لئے پہلے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے. تاریخ کا مطالعہ کریں تو صنعتی انقلاب کے بعد یورپ اور انگلینڈ نے پوری دنیا پر حکومت اسی علمی صلاحیت کی بنیاد پر کیا ہے. اس لئے اگر ترقی کی خواہش ہے تو پہلے تعلیمی میدان میں بہتر کرنے کی ضرورت ہے. محبوب علی قیصر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے سے اچھا کام کرنے والو کو حوصلہ ملتا ہے اور سماجی فلاح اور تعلیمی میدان میں  اچھا کام کرنے والے کی عزت افزائی کرنے سے عام لوگوں میں حوصلہ بڑھے گا اور دوسرے لوگ بھی آگے بڑھیں گے. انہوں نے اس شاندار پروگرام کے لئے انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی کے لئے ہر فیلڈ کے لوگو کا انتخاب بغیر کسی امتیاز سے کیا گیا، جو بہت اچھی بات ہے. اس طرح کے پروگرام برابر ہوتے رہنا چاہئے.
 چھاتاپور کے ممبر اسمبلی نیرج کمار ببلو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری حکومت ہے مگر تعلیمی حالات بہتر نہیں ہیں جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے. انہوں نے شاندار پروگرام کے انعقاد کے لئے منعقد کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کام بہت اچھا ہے. اچھے پیچھے پیچھے ہیں اور برے لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اس لئے اچھے لوگ اس طرح کی  تقریب کے انعقاد سے حوصلہ پا کر ہی ساتھ آئیں گے اور آگے بڑھیں گے .
اس موقع پر ٹیچر ایسو سی ایشن کے ریاستی سکریٹری و ضلع صدر نیرنجن کمار نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ٹیچروں کی پریشانیوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا.
پروگرام کو جے ڈی یو لیڈر و وارڈ کونسلر چندر منی، چھاتر جے ڈی یو   رہنما  شاداب عالم، مکھیا یونین کے بلاک صدر متھلیش وجے نے بھی خطاب کیا.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں پروگرام کے کنوینر افروز عالم گڈو، وجیہ احمد تصور ،سدرشن کمار گوتم، دگوجے کمار،سنجے کمار گوتم، انظر امام، پون کمار گپتا، اکبر عالم، سلطان احمد، عمر فاروق، جواہر کمار، گوبند چودھری، روہن کمار، دلیپ پاسوان، مرشد عالم، منظر عالم، سوریہ نارائن کمار، علی احمد، چندرکانت، ارون کمار، داود عالم، عبدالاحد، نریندر کمار، جتندر کمار، رام پرویش رائے، نفیس عالم  سمیت متعدد ٹیچروں نے اہم کردار ادا کیا .
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *