رات بھر مشاعرے میں جھومے سمری بختیار پور کے لوگ

وجیہ احمد تصور کی رپورٹ ✒️
سہرسہ …. سمری بختیار پور میں اتوار کی رات  آل انڈیا مشاعرے کا  انعقاد  فرینڈس آف تیجسوی  کے بینر تلے کیا گیا جس کا افتتاح یوتھ  آر جے ڈی کے ریاستی صدر قاری  صہیب  اور گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کھگڑیا حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل امیدوار رہ چکی مسز کرشنا یادو نے فیتہ کاٹ کر کیا.
اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی یوتھ راجد کے ریاستی صدر قاری صہیب نے کہا کہ سمری بختیار پور علماء و دانشوران کی سرزمین ہے۔ مشاعرہ و کوی سمیلن ہندوستان میں آپسی محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے جھوٹا وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کا سب سے غدار وزیر اعلی نتیش کمار ہے۔ ان دونوں کے رہتے ملک  کا بھلا نہیں ہوسکتا ہے۔
. مشہور شاعر اور آل انڈیا ریڈیو، پٹنہ کے اردو سروس کے انچارج شنکر كیموري کی نظامت  میں نوجوان شاعروں نے اپنے کلام سے پوری رات ہزاروں سامعین کو باندھے رکھا. پروگرام کا باضابطہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. مشاعرے کی شروعات میں مجمع کی فرمائش پر ناظم مشاعرہ شنکر کیموری نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا. شنکر كیموری کے حسین نعتیہ کلام نے سامعین کو واہ واہ کرنے پر مجبور کر دیا. ہندوستان کے مشہور شاعر دل خیرابادی کی ایک سے بڑھ کر ایک تخلیق کو سن کر پورا مجمع تالیوں سے حوصلہ بڑھانے کا کام کرتارہا.
کم عمر شاعر سفیان پرتاپ گڑھي، چاندنی شبنم، امداداللہ باسط، علی بارہ بنكوي، نیپال کے فیاض فیضی، محمد  شاد وغیرہ نے دلکش  غزلوں اور گیتوں سے پروگرام کے حسن میں چار چاند لگایا اور سامعین کی داد لوٹتے رہے. فرینڈس آف تیجسوی کے ضلع کنوینر اور مشاعرہ کمیٹی کے صدر محمد  برکت علی اور جہانگیر طوفانی کی انتھک کوشش سے منعقد اس شاندار مشاعرے کی کامیابی میں فرینڈس آف تیجسوی کے رہنماؤں سندیپ کمار، محمد مشفیق، عبدالباسط، ابو حنیفہ، مجاہدالسلام وغیرہ نے سرگرم رول ادا کیا.
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *