سمری بختیار پور کے ریل صفائی اسٹاف کو اعلی حکام کے حکم کی پرواہ نہیں

 
سمری بختیار پور ..( وجیہ احمد تصور ) .. لگتا ہے اعلی عہدیداروں کا حکم بھی نچلے اہلکاروں کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے. اس کی تازہ مثال سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن ہے جہاں ڈویژنل ریل منیجر  کے حکم کے باوجود اسٹیشن سے باہر لگا اسٹیشن کا اردو بورڈ صفائی کے لئے ترس رہا ہے.
واضح رہے کہ گذشتہ سنیچر  کو سہرسہ-مانسی ریل سیکشن  کے سمری بختیار پور اسٹیشن کا ڈی آر ایم آر کے جین  نے اچانک معائنہ کیا اور  مسافر خانہ کا جائزہ لیا وہاں ادھر ادھر  پھیلی گندگی، اسٹیشن کے احاطے اور باہری حصے  میں پھیلی گندگی اور بدبو اور اردو بورڈ پر مرتب دھول پر بھڑک گئے اور اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ دلیپ وسواس  کو جم کر پھٹکار لگاتے ہوئے آن دی اسپاٹ معطل کر ديا تھا. ڈی آر ایم کے اس سخت  کاروائی کے بعد اسٹیشن اور اسٹیشن احاطے کی صفائی پر تو توجہ دی گئی ہے مگر چار دن گزر جانے کے بعد بھی اردو بورڈ پر مرتب دھول کی صفائی کے لئے صفائی اسٹاف  کے پاس فرصت  نہیں ہے. 
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *