سمری بختیار پور کے چوک چوراہے سولر لائٹ سے جگمگا ئیں گے

سہرسہ (نمائندہ).. ممبر پارلیمنٹ اور سنٹرل حج کمیٹی کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر کھگڑیا پارلیمانی حلقہ کی ترقی کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ اسی سلسلے کی اگلی کڑی ہے ان کی طرف سے اٹل جیوتی يوجنا کے تحت  کھگڑیا پارلیمانی حلقہ میں قریب دو ہزار سولر لائٹ لگانے کا فیصلہ۔ پہلے مرحلے میں سمری بختیار پور اسمبلی حلقہ کے ہر پنچایت کے چوک چوراہے پر سولر اسٹریٹ لائٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے. ایل جے پی یوتھ ونگ کے  ریاستی    جنرل سکریٹری یوسف صلاح الدین  نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سمری بختیار پور  اسمبلی حلقہ کی  تمام پنچایتوں کے چوک چوراہے پر اسٹریٹ لائٹ لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے. اب بجلی نہیں ہونے پر بھی چوک چوراہے شمسی لائٹس سے جگمگ کریں گے اور لوگوں کو روشنی ملتی رہے گی. تمام لائٹ  مرکزی حکومت اور ایم پی فنڈ کے ذریعے لگ رہی ہیں. پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی لائٹ لگانے کی منصوبہ بندی ہے. اس موقع پر پارٹی لیڈر   ابو اسامہ نے کہا کہ  اس مہینے کے اختتام تک یہ کام مکمل ہوجائے گا ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *