سر سید عظیم مصلح قوم جن کے حوصلوں سے سبق لینے کی ضرورت

وجیہ احمد تصور کے قلم سے ✍️
بانی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان علیہ رحمہ کے یوم پیدائش پر سمری بختیار پور کے انٹگرل اسکول رانی باغ کے احاطے میں اس عظیم مصلح قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا. رشتےدار میں شادی کی تقریب میں دن بھر کی مشغولیت آور مصروفیت کی وجہ سے تھکن کے باوجود پروگرام کے روح رواں محترم شاہد صاحب کے حکم پر پروگرام میں شامل ہوا اور پروگرام میں شامل شخصیتوں کو دیکھ کر تھکن دور ہوگئی. پروگرام میں کوشی کالج کھگڑیا کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر واسم صاحب، پروفیسر محمد سہیل احمد صاحب ، ماسٹر محمد مصلح الدین صاحب، ماسٹر محمد تنویر عالم صاحب، محمد نجم عالم صاحب، صدر پروگرام قمرالہدی صاحب، ناظم پروگرام پروفیسر ڈاکٹر ابوالفضل صاحب اور پروگرام کے روح رواں محمد شاہد علیگ صاحب کی جامع اور بصیرت افروز تقاریر نے ایک نئی طاقت دینے کا کام کیا.

تقریب میں تقاریر سے جو بات نکل کر آئی وہ یہ کہ اس قوم کے پسماندگی اور کسمپرسی کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے سرسید کے عزم و استقلال اگر آج بھی ہمارے اندر پیدا ہو جائے تو یقین مانئے کامیابی ہمارے قدموں میں ہوگی..

  1. پروگرام میں منھاج عالم اور جعفر امام کے مترنم خراج تحسین بیحد پسند کئے گئے. پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے پرنسپل محمد طارق،مظفر اقبال، شہباز عالم سمیت اسکول کے بچوں وغیرہ نے کافی سرگرم رول ادا کیا.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *