سماجی قیادت پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے: نوید حامد

20160304_111700

نئی دہلی، ۴؍ مارچ (نامہ نگار):جب تک انسان کے اندر خدمت خلق کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا اور وہ اس جذبے کے تحت کام نہیں کرتا تب تک اس کی زندگی کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ اسی نظریے کے پیش نظر دوسرے قومی لیڈرشپ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ’موومنٹ فار امپاورمنٹ آف مسلم انڈینس‘ کے روح رواں نوید حامد نے ’نیوز ان خبر‘ سے بات کرتے ہوئے کیا۔

نوید حامد نے کہا کہ کوئی بھی سماج سماجی قیادت کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ گذشتہ کم وبیش ۱۵۰؍ برسوں سے ملک کے مسلمانوں نے سماجی قیادت پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی قیادت ہی کے بطن سے مذہبی اور سیاسی قیادت پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات بہت مختلف ہیں۔ اس لیے سماجی قیادت کو پیدا کرنا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *