نئے سال کے لیے کوہ نور فاؤنڈیشن کا عزم

Kohenoor Foundation to focus on information technology

پٹنہ، ۲؍ جنوری : کوہ نور فاؤنڈیشن کے چیئر مین نظام الدین قاسمی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہ نور فاؤنڈیشن ، شاہ گنج، قسیم کالونی،پٹنہ نئے سال کی ابتداء پر ’’ٹکنالوجی فور برائٹ کیئر‘‘ شروع کرنے جارہا ہے جس میں انفارمیشن ٹکنالوجی، اسکل ڈیولپمنٹ ٹکنالوجی اورلینگویج ڈیولپمنٹ ٹکنالوجی جیسے کورسز کے ذریعہ نئی نسل کے مستقبل کو نکھارنے کی کوشش کی جائے گی۔ان کورسوں سے زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کو جوڑا جائے گا۔انہوں نے عوام بالخصوص بہار کے باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ روایتی تعلیم کے ساتھ ہی ٹکنالوجی کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ٹکنالوجی فار برائٹ کیئر کے ایک مخصوص موبائل نمبر کا بھی اعلان کیااور کہا کہ لوگ اس نمبر یعنی ۹۲۳۴۹۱۱۳۵۵ پر رابطہ کرکے کوہ نور فاؤنڈیشن کے مذکورہ مشن سے جڑ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *