کرناٹک میں ۳۲؍سالہ سری دیوی نے مثال قائم کی

محمد امین نواز
بیدر:

بس چلانے کے کام میں مردوں کے تسلط کو توڑتے ہوئے۳۲؍سالہ سری دیوی نامی خاتون نے مثال قائم کی ہے۔وہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پہلی خاتون ڈرائیوربننے کے ساتھ ہی کنڈکٹربھی ہیں ۔کیرئیر کے ابتدائی دور میں وہ ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی وی آر ایل کے ساتھ منسلک تھیں۔وہاں انہوں نے بڑی بڑی موٹر گاڑیوں کو چلانا سیکھا ۔اس سے قبل سری دیوی ہبلی ڈپو کے لیے بھیپانچ سال کام کرچکی ہیں ۔کرناٹک کے ہبلی میں سرکاری بس چلاتی ہیں۔این ڈبلیوکے آر ٹی سی میں بطور ڈرائیور اورکنڈکٹر کی پوسٹ کے لیے ان کا انتخاب ہوگیا۔سری دیوی کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے ترغیب لیہے۔والد کو دیکھ کرہی انہوں نے ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کے والد بھی ڈرائیور تھے اور انہی کو دیکھتے ہوئے سری دیوی نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ وہ اس کام کو بطور پیشہ اپنائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *