اخلاق شو میں بچوں نے دکھائے اپنے جوہر

20160209_101539نئی دہلی، (نامہ نگار) قومی دارالحکومت دہلی کے معروف علاقہ جامعہ نگر میں واقع ذاکر نگر میں ایم ایسکرئیٹو اسکول کے بچوں نے گذشتہ دنوں اخلاق شو میں اپنی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس شو میں بچوں نے اپنے اساتذہ کی مدد سے بنائے گئے ماڈلوں کی نمائش کی اور ان کے حوالے سے اچھے اخلاق کے درس دیے۔ اسکول کے اس سالانہ فنکشن کی خاص بات یہ رہی کہ چھوٹے چھوٹے بچوں نے احادیث کے متن اور اردو میں ان کے ترجمے سنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قرآن اور احادیث کے حوالوں کے ساتھ قصے اور کہانیوں سے بھی لوگوں کے دل جیتے۔ اس شو میں لڑکیوں کی شراکت بھی حوصلہ افزا رہی ۔

تصویروں میں قید اخلاق شو کی جھلکیوں کے ساتھ ہی قارئین اور ناظرین کے لیے یہاں کچھ ویڈیو کلپ بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ اس شو کی اور بھی ویڈیو ز ہیں جو جلد ہی ناظرین کی نذر کی جائیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *