اساتذہ کو بچوں نے دی انوکھے انداز میں سلامی

اورنگ آباد: یوم اساتذہ کے موقع پر یہاں کے بچوں نے ایسا انوکھا کام کیا ہے جس کی دوسرے علاقوں میں دس بیس فیصد بھی پیروی اور تقلید ہوجائے تو ایک نیا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ جی ہاں، ایسے اقدام کی پیروی کرنے سے جہاں اردو کا بڑے پیمانے پر احیا ممکن ہے وہیں اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی سائنس اور ٹکنالوجی میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔اورنگ آبادکے اردواسکولوں کے طلباء میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان سے شائع ہونے والے ماہنامہ بچوں کی دنیاکے بھارت کے مشن چندریان ۔۲؍اور یومِ اساتذہ کی مناسبت سے شائع ستمبر کے خصوصی شمارہ کی پانچ ہزارکاپیاںشہر کے مختلف اردو اسکولوں کے طلباء نے خریدیں۔واضح رہے کہ شہر کی معروف سماجی وتعلیمی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس کا اہتمام کیاگیاتھا ۔ مشن چاند کے ۵۰ سال کے پورے ہوگئے ہیں۔ ۲۰؍جولائی۱۹۶۹ء کو امریکہ کا مشن اپولو ۱۱؍بے حد کامیاب رہا تھا۔ ناسا (این اے ایس اے) مشن چاند کی نصف صدی کا جشن منار ہا ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے شہر کے مختلف اسکولوں میں پہنچ کر طلباء کو بچوں کی دنیا کے اس خصوصی شمارہ کی معلومات دیتے ہوئے کہاکہ انسان کے چاند پر پہنچنے کی پچاسویں سالگرہ پر بھارت کے ذریعہ بھی ’باہوبلی ‘ نام کا ایک مصنوعی سیارہ ۲۲؍جولائی ۲۰۱۹کو سری ہری کوٹا سے داغا گیا جسے جی ایس ایل وی مارک ۔۳؍نامی راکٹ چندریان ۔۲کو لے کر چاند کی سطح پر پہنچنے کے لیے روانہ ہوگیا ہے ،اس کا وزن ۳ء۸؍ٹن ہے۔ انہوں نے طلباء کی مزید رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ تقریباََ دس سال قبل اکتوبر ۲۰۰۸ءمیں بھارت نے پہلی بارچندر یان ۔۱؍خلا میں بھیجا تھا ،جو چاند کے مدار میں ۳۱۲؍دن رہا۔
اورنگ آباد مہانگر پالیکا کے تحت جاری شاہ بازار اردو ہائی اسکول کے طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے یومِ اساتذہ کی مناسبت سے رہنمائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رادھاکرشنن کی زندگی اور ان کے کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طلباء و اساتذہ کوچاہیے کہ ہم بھارت کے عظیم سپوتوں کے بارے میں معلومات حاصل کریںاور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ملک کی تعمیر و ترقی میںنمایاں کردار اداکریں۔
اس موقع پر اسکول کی صدر معلمہ قیصر بیگم خالد،عبدالطیف،شاہ بانو،فوزیہ بیگم، عابدہ بیگم موجود تھیں۔تقریب میں دیگرطلباء و اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر کے تقریبا سبھی اردواسکولوں میں ماہنامہ بچوںکی دنیاکے اس خصوصی شمارہ کو پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کا مقصد طلباء میںخلائی سائنس سے دلچسپی پیدا کرنااور انہیں مزید مطالعہ ،تلاش و جستجوکے لیے تیار کرناتھا۔ فاؤنڈیشن کے توسط سے شہرکے مختلف اسکولوںکے طلباء میں مطالعہ کا شوق اورکتابیں خرید کرپڑھنے کا رجحان پیداکرنے کے لیے قومی اور مذہبی تہواروں کے ساتھ عظیم رہنماؤ ںکے یوم پیدائش و وفات کے موقع سے ان کی زندگی پرشائع کتابوں کو مفت تقسیم کیاجاتاہے۔گزشتہ ۶؍سالوں میںاٹھارہ ہزارطلباء کو مفت کتابیںتقسیم کی گئی ہیں۔یہ اطلاع ریڈاینڈلیڈ کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے دی ہے۔ ماہنامہ بچوں کی دنیا کا خصوصی شمارہ اقراء اردو ہائی اسکول،معین العلوم اردوہائی اسکول،میمن اردو ہائی اسکول،ملک عنبر اردو ہائی اسکول،النساء اردو ہائی اسکول،فاطمہ اردو ہائی اسکول کے علاوہ شہر کے دیگر اسکولوں کے پانچ ہزار طلباء نےخرید کر اپنے اساتذہ کو خراج تحسین اور بھارت کے مشن چندریان ۔۲؍کو سلامی دی ہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply