سارک وزراء کی میٹنگ کے لیے سشما آج نیپال روانہ ہوں گی

Sushma Swaraj

نئی دہلی، ۱۶ مارچ: وزیر خارجہ سشما سوراج کاٹھمانڈو میں منعقد ہونے والی سارک وزراء کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے آج نیپال روانہ ہوں گی۔ وہاں وہ پاکستانی وزیر اعظم کے صلاح کار برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں۔

سارک اسٹینڈنگ کمیٹی، جو کہ خارجہ سکریٹریوں کا فورم ہے، کی میٹنگ آج ہو گی، جس میں ہندوستانی خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر شامل ہوں گے۔ ان میٹنگوں کے ذریعہ وزراء کی کونسل کی زمین تیار کی جائے گی، جس میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ یہ میٹنگیں سارک فریم ورک کے تحت ہونے والی ریگولر بات چیت کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان میٹنگوں میں سارک کے تمام شعبوں کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے اندر لیے جانے والے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لینے کا موقع ملے گا، خاص کر ہندوستان کے ذریعہ سارک سیٹیلائٹ کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

وکاس سوروپ نے بتایا کہ ہندوستان کی توجہ نہ صرف پہلے سے لیے گئے تمام فیصلوں پر مرکوز ہوگی، بلکہ ترجیحی شعبوں میں آگے کیا اقدام کیے جائیں، اس پر بھی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *