خدمتِ خلق دنیا کی سب سے اہم عبادت:شاہنوازبدرقاسمی


سہرسہ: 29 مئی: (نمائندہ)
ملکی سطح پرمختلف سماجی وفلاحی کاموں میں سرگرم معتبرومشہورادارہ”طیب ٹرسٹ دیوبند”کی جانب سےسہر سہ کے بوہروا مدرسہ میں کوسی علاقہ کےبھلاہی،بوہروا،للجہ،لچھمیناں،کمہرہ،مہیش پور،منسرہ سمیت کئی گاؤں کے۲۰۰؍مستحق خاندانوں کےمابین رمضان فوڈ پیک کی شکل میں ایک مہینہ کاراشن تقیسم کیاگیا جن میں زیادہ تر ایسی بیوائیں اورضرورت مندتھےجن کاکوئی پرسان حال نہیں ہے،ان تمام مستحقین کی نشاندہی مقامی تنظیم اصلاحی فاونڈیشن اور گاؤں کے ذمہ داران کے ذریعہ مشترکہ سروے رپورٹ کی بنیادپرکی گئی تاکہ حقیقی ضرورت مندوں تک یہ راحتی اشیاء پہنچ سکے۔تقسیم کاری تقریب میں کئی معززین،مقامی علماء اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پرطیب ٹرسٹ کے ترجمان شاہنوازبدرقاسمی(ایڈیٹرتازہ ترین ریڈیو)کہاکہ خدمت خلق دنیا کی سب سے اہم عبادت ہے اور اللہ پاک کو یہ کام بیحد پسندہے ،مخلوق کی خدمت کرکے خالق کو راضی کرنا سب سے آسان نسخہ ہے،جسے ہم سب کو کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کوسی کمشنری کایہ علاقہ ہندوستان کاسب سے زیادہ پسماندہ اور بدحال ہے یہاں کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں فلاحی کاموں کے کرنے سے دلی سکون اورخوشی ملتی ہے،اس علاقہ میں آج بھی ایسی غربت اور تکلیف ہے جسے دیکھ کریقین نہیں آتا،مسلم اکثریتی یہ علاقہ ایک طویل عرصہ تک آمدورفت کے اعتبارسے دنیاسےکٹارہالیکن کوسی ندی پر پل جانے کے بعد بھی خوشحالی اور روزگار کے جومواقع ہونے چاہئے وہ نہیں مل پارہاہے،شاہنواز بدر نےکہاکہ سہرسہ کایہ علاقہ ہمیشہ حکومت کی بے توجہی کی وجہ سے دن بدن پسماندگی کاشکارہوتاچلاگیا،یہاں کے نوجوان اورنئی نسل بڑی تعدادمیں اعلی تعلیم اور روزگارکیلئے بھٹک رہے ہیں لیکن کو ئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ طیب ٹرسٹ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر یہاں کے بے سہارااور ضرورت مندوں کیلئے کام کرتارہاہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کوئی ٹھوس لائحہ عمل طے کرے اور ساتھ ہی ملی تنظمیں اور تعلیمی ادارے تعلیم اور صحت کے میدان میں اہم کام کریں تاکہ نئی نسل کامستقل روشن اور تابناک ہوسکے۔تنظیم اصلاحی فاونڈیشن کے صدر نعیم صدیقی نے طیب ٹرسٹ کے اس کارخیر اور کوششوں کوسراہتے ہوئے شکریہ اداکیااورکہاکہ اس علاقہ میں اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر مولاناآیت اللہ رحمانی،مہتمم جامعہ اصلاح البنات نجم الہدی،ماسٹرعبدالحنان،محمد سہیل،مکھیاحیات اللہ،مولاناہدایت اللہ،ماسٹرمختارعالم،ممتازعالم، امتیازعالم وغیرہ موجودرہے_

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *