طیب ٹرسٹ میں آج تقسیم اسناد تقریب کااہتمام کیاگیا

دیوبند (پریس ریلیز)…. طیب ٹرسٹ میں آج تقسیم اسناد تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں فضلائے مدارس کیلئے ایک سالہ خصوصی کورس”ملٹی میڈیااینڈمینجمنٹ ٹرینگ“سے فارغ ہونے والے امسال 30علماءکو بزرگ عالم دین مولاناقمرالزماں آلہ آبادی ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں اسنادتقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر طیب ٹرسٹ کے چیرمین حافظ عاصم قاسمی نے کہاکہ موجودہ دور میں نوجوان علماءکو جدیدذرائع ابلاغ سے جڑکرعوامی سطح پر اسلام کے عملی تعارف پیش کرنے کی ضرورت ہے ،جب تک ہم موجودہ دورکے چیلنجزاور ٹکنالوجی سے واقف نہیں ہوں گے اس وقت تک عملی میدان میں کام کرناناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ طیب ٹرسٹ کے تحت گزشتہ دوسال سے چلائے جارہے اس ٹرینگ کورس کااصل مقصداشاعت دین،اصلاح معاشرہ اورفارغین مدارس کے معاشی مسائل کاحل پیش کرناہے۔عاصم قاسمی نے کہاکہ اس کورس میںانگلش و عربی زبان کے علاوہ اکاوٹنگ،کمپیوٹر،سوشل میڈیا،آن لائن ٹیچنگ،ویڈیوایڈیٹنگ اور این جی او مینجمنٹ کو خصوصیت کے ساتھ پڑھایا اور سکھایاگیا تاکہ ہمارے نوجوان علماءمعاشی اعتبار سے بھی مستحکم ہوںاور عوامی عالم دین بن کر قوم وملت کی بھرپوررہنمائی کرسکیں،موجودہ دور میں مسلمانوں کوایسے ہی علماءکی ضرورت ہے جودین کے ساتھ دنیوی مسائل سے بھی بخوبی واقف ہوں۔
دارالعلوم وقف دیوبندکے رکن شوری ومشہور بزرگ شخصیت مولاناقمرالزماں آلہ آبادی نے طیب ٹرسٹ کی مخلصانہ خدمات اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج کے پرفتن دور میں ایسے اداروں کاقیام بیحد ضروری ہے جو خدمت خلق اور سماجی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،اسلام کے عملی تعارف کیلئے خدمت خلق کامیدان سب سے پسندیدہ اور موثرعمل ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت علماءکی ذمہ داری دو چند ہوگئی ہے اس لئے ہر محاذ پر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
مسلم امدادی سوسائٹی کے صدرو سابق چیرمین مظفرنگر محمدمظہر صاحب نے کہاکہ طیب ٹرسٹ صرف دیوبندمیں نہیں بلکہ ملک کے مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کا م کررہی ہے۔مصیبت زدہ اور بیواو¿ں کیلئے 800سے زائدمکانات بناکر اس ادارے نے بہت کم عرصے میں جوتاریخی کام کیاہے وہ ہمیشہ ہمیش کیلئے ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔دیوبندکی سرکردہ سماجی شخصیات فہیم نمبردار،انجینئرانیس الرحمن اور راحت خلیل نے طیب ہاسپٹل کی خدمات کو سراتے ہوئے اس کار خیر میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی اور طیب ہاسپٹل میں غرباءکیلئے سہولیات وسیع تر کرنے اور نوجوانوںمیں بے روزگاری جیسے اہم مسائل کی طرف چیرمین عاصم قاسمی کوتوجہ دلائی۔ان کے علاوہ مولاناظہور احمدقاسمی،مولانامنورشاملی اور مولانامبین گجراتی نے بھی اظہارخیال کیا۔
اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مفتی زین الاسلام،جامعہ امام انورشاہ کے استاذمولاناصغیرپرتاپ گڑھی،مولاناسراج میرٹھی،مولاناانس خورشید، محمد عرشی وغیرہ موجود رہے۔نظامت ٹرسٹ کے ترجمان شاہنواز بدر قاسمی نے کی ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *