آئمہ مساجد کی کوششوں سے زمین تنازع کا معاملہ حل

وجیہ احمد تصور
سہرسہ: سمری بختیار پور کے پہاڑپور میں لمبے عرصے سے چلے آرہے ایک زمینی تنازعہ کو تنظیم آئمہ مساجد سہرسہ کی محنت اور پہل پر آپسی رضامندی سے بحسن و خوبی حل کر ایک مثبت پیغام سماج میں دیا ہے. مفصل رپورٹ کے مطابق پہاڑ پور کے منٹورام اور الحاج ایاز صاحب کے لڑکے محمد ممتاز کے درمیان زمینی معاملے کو لیکر کافی تنازعہ تھا اور دونوں فریق ایک دوسرے پر کئی مقدمات کئے ہوئے تھے اور کچھ امن دشمن عناصر اس معاملے کو ہوا دے کر ایس سی، ایس ٹی سمیت کئ طرح کے کیس دونوں فریق ایک دوسرے پر کر رکھا تھا – اس بات سے فکرمند تنظیم ائمہ مساجد سہرسہ کے سکریٹری حضرت مولانا مظاہر الحق قاسمی کے کہنے پر تنظیم کے صدر حافظ محمد ممتاز رحمانی امام جامع مسجد رانی باغ سمری بختیار پور سہرسہ نے پہل کرکے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے داروغہ سے مل کر دونوں فریقین کو

تھانہ بلوا کر نہ صرف زمین کے معاملے کو حل کیا بلکہ گلے ملا کر دونوں سے تھانہ انچارج نے ایک حلف نامہ بھی لیا کہ ایک دوسرے پر جو کیس کیا ہے وہ واپس لے لیں گے. ادھر داروغہ نے حافظ ممتاز رحمانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان دونوں کو ملا نے کے لئے ہم لوگوں نے اس سے پہلے کئ بار کوشش کی مگر آپ کے پہل سے کامیابی ملی – ان دونوں کے ملنے سے سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہونگے.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply