وزن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں ضلع اقلیتی فلاح افسررسمی کماری کااستقبال

*وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ میں ضلع اقلیتی فلاح افسررسمی کماری کااستقبال*

وجیہ احمد تصور ✍️

سہرسہ،۲۰جولائی:آ ج وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ

میں اصلاحی فاونڈیشن کے زیراہتمام ضلع اقلیتی فلاح کے نومنتخب افسرمحترمہ رسمی کماری کیلئے ایک استقبالیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ان کی گل پوشی کرکے حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہنوازبدرقاسمی نے ضلع مائنارٹی آفیسر کاتعارف پیش کرتے ہوئے سہرسہ آمدپر خیرمقدم کیااور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مسلمانوں سے متعلق جوبھی سرکاری اسکیمیں یامالی مددہے اس کے عملی نفاذ میں ہرممکن مددرہے گی۔انہوں نے کہاکہ کوسی کایہ علاقہ آج بھی ملک میں سب سے پسماندہ اور بدحال ہے،اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی آبادی اس ضلع میں آبادہے لیکن سرکاری سہولیات سے ناواقفیت کی وجہ سے کسی بھی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاپاتے ہیں اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ضلع افسر رسمی کماری نے کہاکہ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے جب تک ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنائیں گے ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے سہرسہ جیسے امن پسند علاقہ میں کام کرنے کاموقع ملاہے میں یہاں ایک سرکاری آفیسرنہیں بلکہ سماجی خدمت گارکی طرح کرناچاہتی ہوں۔تنظیم اصلاحی فاونڈیشن کے صدرنعیم صدیقی نے نومنتخب افسر کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکبادپیش کی اور کہاکہ ضلع میں اس شعبہ کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی ضرورت مند زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔

اس موقع پریوتھ لیڈرجاویدانورچاند،عفان قاسمی سمیت دیگرسرکردہ شخصیات کے علاوہ اسکول کے جملہ اساتذہ اور طلبہ وطالبات موجودرہے۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply