ٹیم انڈیا ٹی-۲۰ عالمی کپ کی سب سے مضبوط دعویدار: سہواگ

نئی دہلی، ۷؍مارچ (سی این ایم):
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ نے پیر کو کہا کہ منگل سے شروع ہو رہے ٹی -۲۰ عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کے جیتنے کا امکان زیادہ ہے.

ایک نیوز چینل کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں سہواگ نے کہا، “ہندوستان کے ٹی -۲۰ ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات ۹۹ فیصد ہیں. میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ ٹیم انڈیا کے پاس اس وقت شاندار بلے باز اور گیند باز ہیں. ہندوستان اس وقت کسی بھی ٹیم کو چیلنج دے سکتا ہے. سہواگ کا خیال ہے کہ ٹیم انڈیا عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ یا ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گا. ان کا خیال ہے کہ ہندوستان کے پاس تجربہ اور جوش کا بے مثال سنگم ہے.sehwag6

انہوں نے کہا، “ہندوستان کو گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ ملے گا. مہندر سنگھ دھونی، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور آشیش نہرا کے تجربے کو استعمال کریں گے. وہ مشکل حالات میں ان لوگوں کے مشورے بھی لے سکتے ہیں.” سہواگ نے کہا کہ اگر دھونی تھوڑا سا پہلے بیٹنگ کرنے آتے ہیں تو وہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں.

انہوں نے کہا، “اگر دھونی نمبر چار پر بیٹنگ کریں تو یہ ٹیم کے لیے کافی اچھا ہو گا. وہ تیز گیند بازوں اور اسپنروں دونوں کو ہی اچھا کھیلتے ہیں اور انہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہیں تیز کب کھیلنا ہے. میں یہ ۲۰۱۵ عالمی کپ سے کہہ رہا ہوں. میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ اس نمبر پر آؤٹ نہیں ہوں گے، میرا خیال ہے کہ وہ اوپر آ کر ٹیم کو زیادہ میچ جتا سکتے ہیں.”

دھونی کی فارم کے حوالے سے حال ہی میں بہت سے سوالات اٹھے تھے. ان کے ریٹائرمنٹ کے تعلق سے بھی کافی سوال کھڑے ہوئے تھے لیکن سہواگ کا خیال ہے کہ دھونی کو ۲۰۱۹ کے عالمی کپ تک ٹیم کا کپتان بنے رہنا چاہیے.

سہواگ نے کہا، “دھونی ابھی دو تین سال اور کھیل سکتے ہیں. ۲۰۱۱ کے بعد بھی سچن تندولکر کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایسی ہی باتیں اٹھی تھیں لیکن کچھ نہیں ہوا تھا. دھونی ۲۰۱۹ کے عالمی کپ تک کھیل سکتے ہیں.” سہواگ نے کہا، “دھونی پہلے ہی ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں. وہ ون ڈے اور ٹی -۲۰ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں.”

دہلی کے اس بڑے بلے باز کا خیال ہے کہ شکھر دھون اور روہت شرما کی سلامی جوڑی اس وقت ہندوستان کی سب سے بہترین سلامی جوڑی ہے. پاکستان کے خلاف کھیلی گئی اپنی ۳۰۰ رنوں کی ٹسٹ اننگ کو یاد کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی ٹسٹ میں ۴۰۰ رن بنانا چاہتے تھے. انہوں نے اپنی ای میل بھی سہواگ ۴۰۰ کے نام سے بنائی تھی. سہواگ نے کہا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) انہیں بلاتا ہے تو وہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *