خواتین کے لیے آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم کا افتتاح

Maneka Gandhi_Mahila E-Haat

نئی دہلی، ۷ مارچ: محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج یہاں خواتین کے لیے آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم ’’مہیلا ای ہاٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔ ’’مہیلا ای ہاٹ‘‘ ایک انوکھا آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں شرکاء اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’’ ڈیجیٹل انڈیا‘‘ اور ’’اسٹینڈ اپ انڈیا‘‘ پہل کے حصہ کے طور پر پورے ملک کی خواتین کے لیے یہ پلیٹ فارم ایک انوکھی پہل ہے۔

محترمہ مینکا گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ یہ پہل ایک سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ پہل ان ہزاروں خواتین کو جو اپنی مصنوعات کی پیداوار کرتی ہیں، انہیں بازار تک رسائی فراہم کرتی ہے جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل انوکھی ہے کیونکہ حکومت خواتین کو پہلی بار آن لائن اپنی مصنوعات فروخت کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے راشٹریہ مہیلا کوش کو اور ان تمام لوگوں کو جنہوں نے یہ پورٹل بنایا ہے، مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویب پیج لامحدود صلاحیت کا حامل ہے اور کاروباری خواتین کی نئی نسل پیدا کرنے میں محرک کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’میک ان انڈیا اور ’اسٹینڈ اپ انڈیا‘ کے حصہ کے طور پر خواتین کو مالی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *