وزیراعظم کی آئی آر ایس کے نوآموز امیدواروں سے ملاقات

IRS Officers with PM

نئی دہلی۱۰، مارچ: بھارتی محصول خدمات کے ۱۶۷ نوآموز امیدواروں نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

نوآموز امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں اپنے کام کے دوران عوام کا بھروسہ جیتنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی زبردست اکثریت قانون سے بندھی ہوئی ہے اور لک کے مفاد میں قوانین کو تسلیم کرنے کی خواہش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار ٹیکس دہندہ کو پریشان نہیں کیا جانا چاہیے، چاہے افسران حکومت کی محصول پالیسی کے نفاذ میں اپنا فرض ہی کیوں نہ نبھارہے ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افسران کو حکومت کی عوام دوست تمام پہلوں کو ترجیحی بنیاد پر عوام تک پہچانے کویقینی بنانا چاہیے۔ زیر تربیت نوجوان افسروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کا کہ افسران کو ملک کے ہر شہری کواپنے کنبے کا فرد ہونے کو محسوس کرنا چاہئے۔ اگر افسران اس جذبے سے کام کریں گے تو افسران بہت زیادہ جوش اور جذبے سے کام کرسکیں گے اور تھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ ۴۵ منٹ کی اس میٹنگ کے دوران وزیراعظم نے اپنی زندگی اور سیاسی تجربے کے متعدد واقعات بتائے اور سول سروینٹ کو حساس اور انسانیت کے ساتھ کرم کرنے کے جذبے کو واضح کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *