یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے ماری بازی

473748782

نئی دہلی، ۱۶ مئی (حنیف علیمی): اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ۱۰ویں اور ۱۲ویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس بار یوپی بورڈ دسویں کا رزلٹ ۶۶ء۸۷ فیصد رہا اور ۱۲ویں کا ۹۹ء۸۷ فیصد۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں بورڈ کے چیئرمین امرناتھ ورما نے بتایا کہ اس بار ان دونوں میں ہی لڑکیوں نے بازی مارتے ہوئے یوپی ٹاپ کیا ہے۔

لڑکیوں کا دبدبہ:

اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ کے ڈائرکٹر اور چیئرمین امرناتھ ورما نے آج ۱۰ویں اور۱۲ویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، اس بار ہائی اسکول میں رائے بریلی کے وبگیور پبلک اسٹڈی سرکل کی سومیہ پٹیل نے صوبہ میں اول مقام حاصل کرتے یوئے نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ اسکول کا بھی نام روشن کیا۔ سومیہ نے کل ۶۷ء۹۸ (۶۰۰/۵۹۲) فیصد نمبر حاصل کئے ہیں، تو دوسری طرف ۱۲ویں میں بارہ بنکی کے مہارانی لکشمی بائی میموریل انٹرمیڈیٹ کالج کی ساکچھی ورما نے اول پوزیشن حاصل کیا۔ ساکچھی ورما نے ۲۰ء۹۸ فیصد (۵۰۰/۴۹۱) نمبرات حاصل کئے۔

 اچھا رہا اس بار یوپی کا رزلٹ:

اب تک آئے نتائج کے مطابق اس سال یوپی بورڈ ہائی اسکول کا رزلٹ ۶۶ء۸۷ فیصد رہا ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کافی اچھا رہا۔ گذشتہ سال ہائی اسکول میں ۷۷ء۸۳ فیصد رزلٹ تھا۔ وہیں انٹر میڈییٹ کا رزلٹ اس سال ۹۹ء۸۷ فیصد ہے جبکہ گذشتہ سال ۳۸ء۸۸ فیصد تھا۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس سال ہائی اسکول میں ۶۶ء۸۷ فیصد طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ ہائی اسکول ۲۰۱۶ کے نتائج پر اگر نظر ڈالیں تو لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ اس بار ۶۶ء۸۴ فیصد لڑکے جبکہ ۴۸ء۹۲ فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں نیز انٹر میڈیٹ میں بھی لڑکیوں ہی کا دبدبہ رہا ہے۔ انٹر میں ۲۲ء۸۴ فیصد لڑکے جبکہ ۴۸ء۹۲ فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس بار ہائی اسکول میں کل ۳۷ لاکھ ۴۹ ہزار ۷۵۴ طلبا نے درخواست دی تھی، جس میں ۳۲ لاکھ ۵۹ ہزار ۲۰۳ نے امتحان دیا تھا اور ۲۸ لاکھ ۵۶ ہزار ۹۹۸ طلبہ امتحانات میں پاس ہوئے ہیں۔ وہیں انٹر میں ۳۰ لاکھ ۷۱ ہزار ۷۴۱ درخواست فارم میں سے ۲۹ لاکھ ۱۷ ہزار ۲۶۸ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے اور ۲۵ لاکھ ۶۶ ہزار ۷۷۲ طلبہ پاس ہوئے ہیں۔

تعریف کا مستحق ہے یوپی بورڈ:

پریس کانفرنس میں بورڈ کے ڈائرکٹر امرناتھ ورما نے کہا کہ بورڈ کے ممبران، اساتذہ اور کارکنان بھی تعریف کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے لگاتار دوسال سے سب کی محنت کی وجہ سے یوپی بورڈ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا ایک ساتھ اعلان کر رہا ہے۔ اس بار پورے صوبے میں ہائی اسکول کے امتحانات ۱۱۶۲۰ مرکز اور انٹر کے ۱۱۰۰۵ پر ہوئے ہیں۔ یو پی بورڈ کی طرف سے ایک ساتھ اتنے زیادہ مراکز سے ایک ساتھ نتائج کا اعلان کرنا ایک ریکارڈ کے طور پہ دیکھا جارہا ہے۔

 طلبہ کو دی آگے بڑھنے کی صلاح:

نتائج کے اعلان کے بعد انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی کم نمبر حاصل کرنے والوں اور فیل ہونے والوں کو ناامید نہ ہونے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زندگی میں کبھی ہار نہیں ماننی چاہئے۔ مستقبل میں محنت کرنی ہوگی۔ اس طرح محنت کرو کہ کامیابی آپ کے قدم چومے اور دنیا میں کوئی بھی آپ کو آگے بڑھنے سے روک نہ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *