آج کا دور میزائلوں اور مذاکرات کا ہے: آیت الله خامنه ای

Ayatollah Khameneiتہران، ۳۰؍ مارچ (ارنا)
ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت الله خامنه ای نے آج کے دور کو میزائلوں اور مذاکرات کا دور قرار دیتے هوئے فرمایا ہے که میں سیاسی مذاکرات کی مخالفت نہیں کرتا مگر سب سے نہیں، تاہم عالمی سطح کے مسائل پر مذاکرات سے اتفاق کرتا ہوں.

ان خیالات کا اظہار اسلامی انقلاب کے رہبر معظم نے بدھ کے روز تہران میں حضرت فاطمه الزہرا سلام الله علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے مشہور منقبت اور مرثیه خوانوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا که اسلامی جمہوریه ایران اپنے تمام ذرائع اور سائل کو بروئے کار لائے گا.

اسلامی نظام اور ایران کے خلاف دشمنوں کی مسلسل سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا که آج اور کل کے پیچیده دور میں تمام ذرائع بشمول سیاسی، اقتصادی، سماجی اور دفاعی طریقوں کے استعمال سے ایران کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی.

انہوں نے مزید فرمایا که دشمن ایران کے خلاف اپنی چال کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ذریعوں بشمول مذاکرات، اقتصادی تبادلے، پابندی، فوجی طاقت اور ہر طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں بهی اپنے دفاع کے لیے تمام ذرائع کو بروئے کار لانا چاہیے.

حضرت آیت الله خامنه ای نے اس بات پر زور دیا که آج سب کچھ کا دور ہے اگر ایسا نہ هوتا تو دشمن قوم کے حق پر بڑی آسانی سے قبضہ کرلیتا.

انہوں نے کہا که سپاه پاسدران انقلاب اسلامی کی طرف سے جدید مزائل نظام کی نمائش ان مظلوم اور بے بس اقوام کے لیے باعث مسرت ہے جو امریکه اور ناجائز صہیونی ریاست کے مظالم سہ رہی ہیں.

سپریم لیڈر نے مزید فرمایا که دشمن آج اپنی میزائل طاقت میں مزید اضافه کر رہا ہے اور یہ کیسے کہ سکتے ہیں که میزائل کا دور ختم ہوچکا ہے؟

ملک میں مزاحمتی اقتصادی پالیسی پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے فرمایا ہے کہ اب وقت آگیا ہے که مزاحمتی اقتصاد کے لیے اقدام اور عمل کیا جائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *