اسکولی بس ہوئی حادثہ کا شکار، کئی بچے زخمی

کٹیہار، ۲۰؍نومبر(اسدالرحمن):کٹیہار کے کرسیلا تھانہ علاقہ میں دیوی پور گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ (این ایچ) ۳۱پر آج صبح تقریباً نو بجے اسکولی بچوں سے بھری ایک بس اور ایک ٹرک میں آمنے سامنے کی ٹکر ہونے سے بہت ہی بھیانک حادثہ رو نماہوا۔ اس حادثے میں کئی بچے شدید طور سے زخمی ہوئے ۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال کے علاوہ کٹیہار، پورنیہ اور بھاگلپور کے صدر اسپتالوں میں بھی بھیجا گیا ہے۔

اس حادثے کی خبر پھیلتے ہی جائے وقوع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ان میں سے بہت سے لوگ خاص طور سے نوجوان بہت ناراض نظر آئے اور انہوں نے حادثہ کے لیے ٹرک کو ذمہ دار قرار دے کر اسے آگ کے حوالے کردیا۔ ظاہرہے ، اسے انصاف نہیں کہا جاسکتا ۔ حادثہ ہونا اپنے آپ میں ایک بڑا سانحہ ہے ، اس پر بچوں کے ساتھ ہو تو کسی کا بھی دل کانپ جائے لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ بھیڑ کے ذریعہ سڑکوں پر فیصلہ لے کر سزا دینے کا چلن بہت ہی افسوسناک سانحہ ہے۔ اس سے بچنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *