پوکھر میں ڈوبنے سے دو بچے کی موت

Katihar newsکٹیہار، ۱۱؍ اپریل(اسدالرحمن)یہاں کے ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بگھوآبڑی میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب پوکھر میں ڈوبنے سے ایک ہی گھر کے دوبچوں کی موت ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق وجئے یادو کا بیٹا ۹؍ سالہ سنی یادو اور اس کا چچازاد بھائی شیبو یادو ولد منوج یادوکھیلتے کھیلتے گھر کے پاس ایک پوکھر تک چلے گئے اور شدید گرمی سے بچنے کے لیے اس میں نہانے لگے۔اس دوران دونوں پوکھر کے گہرے حصے کی طرف پہنچ گئے اور اپنے آپ کو نہیں سنبھال پائے۔ جب تک آس پاس کے لوگ انہیں بچانے کے لیے پوکھر میں کودے تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ اس حادثے سے متاثرہ خاندان ماتم کناں ہے ۔اس دوران پولس نے حادثہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *