ووٹنگ فیصد بڑھانے کے لیے اپنایا گیا انوکھا طریقہ

اورنگ آباد، نامہ نگار

اورنگ آباد مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج رائے دہی کا دن تھا. رائے دہندگان کو ووٹنگ کے لیے راغب کرنے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مرزاعبدالقیوم ندوی نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ” ووٹ کیجئے اور کتاب مفت لیجیے”
واضح رہے کہ یہ انوکھا طریقہ وہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن سے شروع کر رہے ہیں. نامہ نگاروں کو اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا فیصد بڑھانے کے لیے اور عوام الناس میں کتابوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے 500 کتابیں مفت تقسیم کی تھیں. پھر اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں بھی یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے.. اور آج بھی 500 کتابیں تقسیم کی گئی. یہ کتابیں خاص طور پر پہلی بار ووٹنگ کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کو دی گئی. قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا، اردو دنیا، خواتین دنیا کے، مرزا غالب، سر سید، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، مہاتما گاندھی، اٹل بہاری واجپائی کے زندگی پر شائع خصوصی شمارہ کی 500 کاپیاں تقسیم کی گئیں . مرزاعبدالقیوم ندوی نے یہ بھی بتایا کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی کوشش رہتی ہے کہ عوام الناس میں مطالعہ کا شوق پیدا پیدا ہو اس کے لیے وہ ہمیشہ نت نئے طریقے کار اور پروگرام کرتے رہتے ہیں. اس اقدام کی چہار جانب سے ستائیس کی جارہی ہے. دیکھنے میں آیا کہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ وائرل ہوئی کہ “ووٹ کیجئے اور کتاب مفت لیجیے” تو کثیر تعداد میں لوگ ووٹنگ کے لیے باہر نکلے اور انہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار اور پارٹی کو ووٹ دیا.

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply