اردو کا صحیح عکاس ہے ڈراما ۔ میں اردو ہوں

قومی اردو کونسل کے ذریعہ منعقدہ عالمی اردو کانفرنس کا اختتام گزشتہ ۷ فروری کو ’’میں اردو ہوں‘‘ ڈراما کی پیشکش کے ساتھ ختم ہوا۔ یہ ڈراما پہلے بھی کئی دفعہ پیش کیا جا چکا ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعہ اردو کی ابتدا سے لے کر اس کی موجودہ صورتِ حال تک کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔


جیسے ہی یہ ڈراما ختم ہوا، کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری مظفر حسین نے روتے ہوئے مائک کو تھام لیا اور اردو زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ وہیں دوسری طرف قطر سے تشریف لائے جناب شہاب الدین نے اردو کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کو نقد پانچ ہزار روپے کا انعام دیا۔

اس ڈرامے کو ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے۔ یہاں ہم اپنے قارئین کے لیے اس ڈرامے کا ایک کلپ پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انھیں یہ ضرور پسند آئے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *