اردو کو شعروادب تک محدود کردیا گیا ہے: ابرار رحمانی

نئی دہلی، ۷؍ فروری(نامہ نگار) : معروف اسکالر اور ماہنامہ آج کل اور یوجنا کے ایڈیٹر ابرار رحمانی نے عالمی اردو کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں اقتصادیات اور دوسرے موضوعات پر لوگ پڑھتے نہیں ہیں یا پھر پڑھنا ہی نہیں چاہتے۔ انہوں نے اپنے آپ کو صرف شعرو ادب تک محدود کر رکھا ہے۔ ابرار رحمانی نے ماہنامہ یوجنا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں زیادہ تر مضامین اقتصادیات اور معاشیات کے تعلق سے شائع ہوتے ہیں۔ اس میں کاروبار شروع کرنے اور اسے آگے بڑھانے کی باتیں ہوتی ہیں، لیکن حکومت ہندکی جانب سے شائع ہونے والے ماہنایوجنا کو اردو میں پڑھنے والے بہت کم ہیں جبکہ دوسری زبانوں میں اس میگزین کے قاریوں کی تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *