کیوبا کے تاریخی دورہ پر امریکی صدر

ہوانا، ۲۰ مارچ (مہر نیوز)
امریکی صدر براک اوبامہ کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا ۸۸ سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامہ کیوبا کے تین روزہ تاریخی دورے پر ہوانا پہنچ گئے۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا ۸۸ سال بعد کیوبا کا پہلا دورہ ہے۔ امریکی صدر براک اوبامہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہوانا پہنچے تو ایئر پورٹ پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ان کا استقبال کیا ۔امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ اور ان کی دونوں بیٹیاں بھی صدر اوبامہ کے ہمراہ ہیں ۔730006
صدر اوبامہ اپنے کیوبائی ہم منصب راول کاسترو سے ملاقات کریں گے۔ صدر اوبامہ ہوانا میں براہ راست عوام سے خطاب بھی کریں گے جسے کیوبا کی حکومت کے مطابق پورے ملک میں نشر کیا جائے گا۔
کیوبا اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ۱۹۵۹ء میں فیڈل کاسترو اور شی گوویرا کی سربراہی میں انقلابی فورس نے کیوبا میں امریکہ نواز حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *