کوہلی نے کھیلی وراٹ اننگ

virat-kohliممبئی، ۳۱؍ مارچ (سی این ایم)
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم پر ٹی ۔۲۰کے دوسرے سیمی فائنل میں آج ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے سامنے ۱۹۳؍ رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔اجنکے رہانے اور روہت شرما کی جوڑی نے ٹیم کو مضبوط شروعات دی اور ۶۲؍ رنوں کی ساجھیداری کی۔ روہت شرما (۴۳) کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی میدان پر اترے۔ شروع میں وہ تھوڑے لڑکھڑائے ، اور ایک دو بار تو آؤٹ ہوتے ہوتے بچے، لیکن جب سنبھلے تو پھر پوری ٹیم کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی۔ رہانے نے اگرچہ آہستہ کھیلا لیکن ٹیم کو مضبوطی دینے میں کوہلی کا اچھا ساتھ دیا۔ رہانے نے ۳۶؍ گیندوں پر ۴۲؍ رن بنائے۔ رسل نے رہانے کو ڈیون براوو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پھر کوہلی کا ساتھ دینے کپتان مہندر سنگھ دھونی میدان پر اترے ۔ میدان پر کپتان کا ساتھ پانے سے کوہلی کو اور حوصلہ ملا۔ دونوں نے شروع میں سنبھل کر کھیلالیکن دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کے بلوں سے رنوں کی برسات ہونے لگی۔ دونوں نے ٹیم کے اسکور کو مقررہ ۲۰؍ اووروں میں ٹیم کے اسکور کو ۱۹۲؍ رنوں تک پہنچا دیا۔ وراٹ کوہلی نے ۴۷؍ گیندوں پر ایک چھکا اور ۱۱؍ چوکوں کی مدد سے ۸۹؍ رن بنائے جبکہ دھونی نے ۹؍ گیند پر ۱۵؍ رنوں کی اننگ کھیلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *