وژن انٹر نیشنل اسکول سہرسہ کا آنکھوں دیکھا حال

وجیہ احمد تصور

سہرسہ: سہرسہ میں اپنی نوعیت کا شمالی بہار کا واحد اسکول ” وزن انٹرنیشنل اسکول” جانے کا گذشتہ دنوں  موقع ملا. مشہور صحافی بھائی شاہنواز بدر قاسمی کے بار بار اصرار پر اتوار کے فرصت کو موقع غنیمت جان کر سلطان احمد بھائی کے ہمراہ پہنچے. ادارہ کے صاف ستھرے ماحول اور شہر کے ہنگاموں سے الگ سہرسہ شہر کے با اثر مسلمانوں کی آبادی والا محلہ میر ٹولہ میں قائم اس ادارے کو دیکھ کر طبیعت خوش ہو گئ. شاہنواز بھائی کے تعمیری خواب کا شرمندہ تعبیر ہے یہ ادارہ. اس ادارہ میں حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا نظم ہے.

اگر آج کے ماحول کا جائزہ لیں تو ایسے ادارے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ آج کے ماحول میں جب کانوینٹ تعلیم کے شوق میں نئی نسل مذہب سے دور ہوتی جا رہی ہے ایسے میں حافظ قرآن بنانے کے ساتھ کانوینٹ کی تعلیم نئی نسل کو مذہب سے قریب لانے کا بہترین اور شاندار کوشش ہے جس کے لئے شاہنواز بدر بھائی مبارک باد کے مستحق ہیں ساتھ ہی مبارکباد کے مستحق ہیں ڈائریکٹر نعیم الدین صدیقی بھائی. فالحال تعلیمی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور ہاسٹل میں بچے رہنے بھی لگے ہیں.

داخلہ کا سلسلہ جاری ہے. ایسے ادارے کو نیک مشورے اور حوصلہ افزائی کے ذریعے ہم اپنی ملی بیداری کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں. اللہ اس ادارے کو دن دونی رات چوگنی ترقی دے اور نئی نسل میں مذہبی رجحانات پیدا کرے…. آمین ثم آمین.

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *