الیکشن کمیشن سےووٹرکارڈ ویریفیکیشن کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ

الیکشن کمیشن سےووٹرکارڈ ویریفیکیشن کی تاریخ میں توسیع کامطالبہ
سہرسہ کی سرکردہ شخصیات نےمشاورتی مجلس میں لئےکئی اہم فیصلے،کمشنری سطح پرجلدورکشاپ منعقدکرنےکااعلان

I

سہرسہ،22ستمبر(وجیہ احمدتصور)آج ضلع کے اہم علماء،دانشوران اور مسلم شخصیات کا ایک خصوصی مشاورتی ورکشاپ کااہتمام مصطفے نگرمسجد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت امارت شرعیہ کے مقامی قاضی مولانا یوسف قاسمی اور نظامت پروگرام کے داعی شاہنواز بدرقاسمی نے کی_اس ورکشاپ میں شرکاء نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پورے ملک میں چلائے جا رہے ووٹر کارڈ جانچ وآن لائن تصدیق مہم کےتحت سہرسہ ضلع میں عوامی بیداری مہم چلانے پرزوردیا تاکہ ضلع کے ہروہ شہری جس کی عمر 18سال سے زائد ہیں ان کانام نہ صرف ووٹر لسٹ میں آجائے بلکہ اگر ووٹر لسٹ میں درج نام،عمر یاپتہ میں کسی طرح کی کوئی غلطی ہو تواس کولازمی طور پر درست کروالیں ساتھ ہی جن کانام پوری طرح صحیح ہے وہ بھی اپنے نام کاآن لائن ویریفیکیشن کروالیں ورنہ انکانام ووٹر لسٹ سے ختم ہو سکتا ہے-

میٹنگ میں شرکاء تبادلہ خیال کرتے ہوئے

حاضرین نے اس سلسلےمیں کوسی کمشنری سطح کے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا تاکہ ووٹر کارڈ ویریفیکیشن اور این آرسی سے متعلق جوبھی خدشات اور سوالات ہیں ان کاتسلی بخش عملی حل تلاش کیاجاسکے،شرکاء نے ووٹرکارڈ ویریفیکیشن کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے طے کردہ تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تاکہ دیہی علاقوں اور بیرونی شہرمیں رہنے والے لاکھوں لوگ بھی اس مہم کا صدفیصد حصہ بن سکیں اس ورکشاپ میں موجودحاضرین نے اس بات پراتفاق کیا کہ اس عوامی بیداری مہم کوگھرگھرپہنچانے کیلئے ملت کے ہرفردکے ساتھ علاقائی علماء، ائمہ اورسیاسی وسماجی کارکنان کواپنارول طے کرناہوگاتبھی ہم اس مہم میں کامیاب ہوسکتے ہیں، مشورے سے یہ بھی طے پایا کہ اس کام کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی کےماہرین اور ملی دردرکھنے والے نوجوانوں کی خدمات حاصل کرکے جگہ جگہ کیمپ لگایا جائے،اس موقع پر بہار اردورابطہ کمیٹی کےترجمان محمد شمیم،اصلاحی فاؤنڈیشن کےصدر نعیم صدیقی اور بی ایل او فردوس عالم نے اس ورکشاپ میں ووٹر کارڈ ویریفیکیشن سے متعلق مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے حاضرین کی بھرپور رہنمائی کی_

اس موقع پرجامع مسجد سہرسہ بستی کے امام وخطیب مولانا سہراب ندوی، مشہوعالم دین مولانا طیب قاسمی،راجدکےسینئرلیڈر پروفیسر محمد طاہر، مشہور معالج ڈاکٹرمحمد طارق،تنظیم ائمہ مساجدسہرسہ کے صدرحافظ محمد ممتاز رحمانی، سینئرصحافی وجیہ احمد تصور،مفتی ظل الرحمن قاسمی، مفتی جعفر امام،مولانا آفتاب ندوی ،حافظ مستقیم رحمانی، محمد جاوید عالم، مکھیا محمد اسلام،ماسٹر کلیم الدین،آٹی ماہررضی احمدسمیت درجنوں سرکردہ شخصیات نے اس پروگرام میں شریک ہو کراپنے مفید مشوروں اور قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا۔

Facebook Comments
Spread the love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply