دہلی میں موسم نے لی انگڑائی

2 4 6 7

نئی دہلی، ۱۱؍ مارچ (نامہ نگار) : قومی راجدھانی خطہ کے بیشتر علاقے میں آج دوپہر بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی۔ دوپہر بعد ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ گذشتہ چند دنوں سے گرمی میں جو شدت آنے لگی تھی، وہ اچانک کم ہوگئی۔ اس وقت موسم اور بھی خوشنما لگ رہا تھا جب دہلی کے آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے تھے اور اسی کی گود سے بارش کی بوندیں زمین کی حدت کو کم کررہی تھیں تو دوسری جانب سورج بادل کو چیر کر اپنی گرمی دکھانے کی کوشش کررہا تھا۔ اس موسم کا حال الفاظ سے زیادہ یہ تصویریں اور ویڈیو ہی بتا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *