کیوں منائیں نہ ہم عالمی یومِ زن

20160222_205105احمد علی برقیؔ اعظمی

 

 

کیوں منائیں نہ ہم عالمی یومِ زن
ہے یہی زن جو ہے رونقِ انجمن
ہے غزل میں تغزل کا مظہر یہی
ہے یہی رونقِ بزمِ شعرو سخن

عالمِ رنگ و بو اس سے معمور ہے
زندگی میں اسی سے ہے اک بانکپن
منحصر اس پہ ہیں بزم آرائیاں
اس کے مرہونِ منت ہیں یہ جان و تَن
ہے یہ انعام نوعِ بشر کے لیے
کیوں تصدق نہ ہو اس پہ حُسنِ چمن
بطنِ مادر کے مرہونِ منت ہیں ہم
جس کے حصے میں ہے صرف رنج و محن
پرورش کررہی ہے جو اولاد کی
نوچتے ہیں اسے بن کے زاغ و زغن
فرض ہے حُرمتِ زن ہمارے لیے
جس کا اظہار ہے عالمی یومِ زن
اس سے سرسبز ہے گُلشنِ زندگی
ہے یہ برقیؔ ہمارے لئے گُلبدن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *