ویمن انڈیا موومنٹ نے کیا خواتین کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

کالی کٹ ، ۹؍مارچ ( پریس ریلیز) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر ویمن انڈیا موومنٹ کیرل شاخ نے ریاستی صدرمحترمہ کے کے ریحانا ت کی قیادت میں کیرل ویمنس کمیشن چیئر پرسن محترمہ کے سی روسا کٹی سے ملاقات کی اور ان کوایک عرضداشت پیش کیا۔ عرضداشت میں ویمن انڈیا موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی شعبوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن فراہم کیاجایا۔ wim kerala photo
ویمن انڈیا موومنٹ کیرل شاخ کی ریاستی صدر محترمہ ریحانات نے کہا کہ سرکاری شعبوں میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک جنسی عدم مساوات کی واضح نشانی اور آئینی دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس وفد میں ریاستی جنرل سکریٹری ظہرہ بی،امیتا منا اور ریحانہ شامل رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *