ڈاکٹرظفرالاسلام خان ترکی کے دورے پر روانہ

220px-Dr.Zafarul-Islam-Khanنئی دلی، ۲۸؍ مارچ (پریس ریلیز) معروف ملی شخصیت اورانگریزی اخبار ملی گزٹ کے ایڈیٹر ڈاکٹرظفرالاسلام خان آج ترکی کے آٹھ روزہ دورے پرروانہ ہوگئے ۔ ترکی میں وہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی دعوت پر مختلف شہروں میں لکچر دیں گے جواسلام اورتعلیم وتربیت سے متعلق ہونگے۔ یہ لکچرشہر قونیہ، انقرہ اوراستنبول میں ہوں گے جس میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ترکی کے دانشورشریک ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان عالم اسلام کے معروف دانشور ہیں۔ ان کی ۵۰؍ سے زیادہ کتابیں عربی، اردو اور انگریزی میں قاہرہ،بیروت،لندن اوردلی سے شائع ہوچکی ہیں۔ انہوں نے جامعہ الازہر،قاہرہ یونیورسٹی اوربرطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے ۔ وہ ملک وبیرون ملک متعددیونیورسٹیوں میں کلیدی خطبات دے چکے ہیں جس میں استنبول کی کیمربورگازیونیورسٹی بھی شامل ہے۔ استنبول پولیٹیکل فورم میں بھی انہوں نے شرکت کی ہے اوروہاں ایک سیشن کی نظامت بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *