سنجے گھوش میڈیا ایوارڈ – 2020 کا اعلان
نئی دہلی: دہلی میں واقع غیر منافع بخش تنظیم چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک نے”سنجے گھوش میڈیا ایوارڈ – 2020“ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ان قلم کاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے گا جو دیہی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ کل پانچ مہینوں کے لیے پانچ منتخب امیدواروں کو ٥٠-٥٠ ہزار روپے کے ایوارڈ دیے جائیں گے۔ ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں سے امید کی جائے گی کہ وہ اس دوران بھارت کے دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں رہنے والی غیر معروف خواتین کے متعلق عمدہ تحقیق اور ایسے مؤثر مضامین لکھیں جو ان خواتین کی خود اعتمادی کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ قلم کاروں کو دیہی علاقوں اور خاص طور سے محروم طبقات کی خواتین کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہر طرح کی ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔
امیدوار ان عناوین میں سے کوئی بھی ایک عنوان منتخب کرکے اپنا مجوزہ خاکہ جمع کر سکتا ہے: دیہی ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کو درپیش مسائل، خواتین کے تئیں تشدد، دیہی ہندوستان سے شہری ہندوستان میں ہجرت اور گاؤں / تحصیل / بلاک اور ضلعی سطح پر فیصلے لینے میں خواتین کا کردار۔ کل پانچ ایورڑ دیے جائیں گے۔ مذکورہ بالا مضامین کے تحت ہر مضمون کے لیے ایک ایوارڈ دیا جائے گا۔
اہلیت کا معیار: علاقائی زبانوں کے ناشرین، چھوٹے شہروں کے صحافیوں اور قلم کاری میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔ خواتین صحافیوں کا خصوصی طور پر استقبال ہے۔ چرخہ کے تمام تربیت یافتہ قلم کار بھی امیدواری کے اہل ہیں لیکن چرخہ کے قدیم فیلو اور ایسے قلم کار جو کسی فیلو شپ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں یا کسی قسم کی مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں وہ اس کے اہل نہیں ہوں گے۔ امیدواروں کو سماجی امور پر مبنی اپنے شائع شدہ مواد فراہم کرنے ہوں گے۔
درخواست سے متعلق ہدایات: درخواست ہندی یا انگریزی زبان میں پیش کی جاسکتی ہے۔امیدواروں کو درخواست کے ساتھ پچھلے تین سالوں کے کام کا تجربہ، تعلیمی لیاقت اور ماضی میں حاصل انعام اور فیلو شپ کی تفصیل کے ساتھ اپنا مختصر تعارف منسلک کرنا ضروری ہے۔امید وار جس موضوع پر کام کرنے کا خواہش مند ہو اس سے متعلق تقریبا 800 سے 1000 الفاظ پر مبنی مجوزہ خاکہ پیش کرے، جس میں تحقیق کی خصوصی جغرافیائی حالت، طریقۂ کار اور موضوع سے ربط کے ساتھ ساتھ ملک میں ترقی کے اہم مباحث کے لیے اس کے کردار کی تفصیل شامل ہونی چاہیے۔ برائے مہربانی ترسیلی زبان کی نشاندہی بھی کریں۔ مقالے، انگریزی ہندی اور اردو زبانوں میں ہی قابل قبول ہوں گے۔ درخواست کے ساتھ دو شائع شدہ مضامین کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔ ایک مضمون گزشتہ دو مہینے کے اندر شائع ہوا ہو اور دوسرا اپنی پسند کا کوئی بھی شائع شدہ مضمون بھیجا جا سکتا ہے۔ دو حوالے رابطے کی تفصیل کے ساتھ۔ ایڈیٹر یا ادارے کے سربراہ کی جانب سے ایسی مصدقہ کاپی جس میں امیدوار کے درخواست کی تصدیق کی گئی ہو۔
فری لانس صحافیوں کو ایسے دو ایڈیٹروں یا میڈیا سے جڑی کسی ایسی دو شخصیتوں کی سفارشات جو ان کے کام سے بخوبی واقف ہوں۔ٹائپ شدہ درخواستوں پر ہی غور کیا جائے گا۔ ہاتھ سے لکھی گئی یا ادھوری درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ تمام مضامین چرخہ کی ادارتی ٹیم کی جانب سے منظوری کے بعد ہی شائع کیے جائیں گے۔
. پر دستیاب ہے www.charkha.orgدرخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ 15 / اکتوبر2020 ہے۔ مزید معلومات۔
mario@charkha.org
پر ای میل کے ذریعے درخواست بھیجی جا سکتی ہے۔
مضمون میں ”سنجے گھوش میڈیا ایوارڈ – 2020 کے لیے درخواست“ لکھنا لازمی ہے۔ تفصیلی جانکاری کے لیے جناب ماریو نورونہا سے موبائل نمبر 07042293792 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔