NewsInKhabar

بہار اسمبلی تحلیل، نتیش کمار نے دیا استعفی

پٹنہ: وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کو بہار اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کے ساتھ ہی گورنر پھاگو چوہان کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ گورنر نے وزیر اعلی کا استعفی منظور کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت تشکیل پانے تک ذمہ داری سنبھالنے کے لیے کہا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے اس سے قبل کابینہ کی میٹنگ کی جس    میں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کرنے راج بھون پہنچے اور اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کے ساتھ ہی انہیں اپنا استعفی سونپا۔ گورنر پھاگو چوہان نے نئی حکومت تشکیل پانے تک نتیش کمار کو وزیر اعلی کے عہدے پر بنے رہنے کے لیے کہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *