المدد آج سونپے گا سمری بختیارپور کے عوام کو ایمبولینس
ایمبولینس خدمات شروع کرنے کے موقع پر سمری بختیارپور کے رانی باغ میں خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
سمری بختیارپور: ایک ایسے وقت میں جبکہ سہرسہ ضلع کے سمری بختیارپور سب ڈیویژن میں صحت خدمات کوبہتر بنانے کی شدید ضرورت ہے ،یہاں کے عوام کو ایمبولینس کی سہولت ملنے جارہی ہے۔ یہ بڑاکام المدد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں یہاں رانی باغ میں المدد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفتر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس دوران جہاں اس سماجی تنظیم کے ذمہ داران عوام کی خدمت میں ایمبولینس کی سہولت پیش کریں گے ، وہیں خون عطیہ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ المدد فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سماجی تنظیم کے قدم کی ستائش کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم علاقے کے ایک ہونہار سپوت ڈاکٹر نصرالہدی نے کہا ہے کہ یہ المدد فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ لوگوں کا نہایت ہی مستحسن قدم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے بلکہ بدن میں نیا خون بنتا ہے اور جسم میں نئی توانائی پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر نصرالہدی نے بتایا کہ وہ خود سال بھر میں دو مرتبہ خون عطیہ کرتے ہیں۔
واضح ہوکہ المدد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ قدم ’مشکل وقت کمانڈو سخت‘ والی کہاوت کے مترادف ہے۔ اصل میں اس سماجی تنظیم نے اس وقت عوام کی خدمت کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا جب شمالی بہار کا یہ خطہ یکے بعد دیگرے کورونا وائرس ، لاک ڈاؤن اور سیلاب جیسی آفتوں کی زد میں آتا چلاگیا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے نام پر کیے گئے اچانک لاک ڈاؤن کے سبب جب سارا نظام زندگی ٹھپ سا ہو کر رہ گیا، محنت مزدوری کا سلسلہ رک گیا، اچھے اچھے گھروں میں فاقے کی نوبت آنے لگی ، تب ایسے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے المدد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور الخدمت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ جیسی سماجی تنظیمیں سامنے آئیں۔ ان سماجی تنظیموں نے ضرورت مند افراد کو غذائی اجناس کے پیکٹ مہیا کرائے اور پھر صحت خدمات کو بہتر بنانے میں تعاون کی طرف قدم بڑھایا۔ اس سلسلے کی اہم کڑی ایمبولینس کی خریداری ہے۔ آج اس ایمبولینس کو عوام کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ المدد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کو امید ہے کہ اس سے عوام کو طبی خدمات کی بروقت سہولت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔