NewsInKhabar

امریکی نائب صدر کو صدر کیوں کہا جا رہا ہے؟

نیوز ڈیسک

نئی دہلی: امریکہ کی نائب صدر محترمہ کملا ہیرس سوشل میڈیا سائٹ #ٹوئٹر پر پریزیڈنٹ ہیرس کے طور پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ پیر کو بڑی تعداد میں لوگ انہیں صدر امریکہ کہہ کر پکار رہے ہیں۔ البتہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو محترمہ ہیرس کا مذاق اڑانے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی ‌‌‌‌‌‌نائب محترمہ کملا ہیرس کو صدر کی صورت میں دیکھنے کے خواہش مند بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بہتر ثابت ہوں گی۔ ان کے بعض حامیوں کو یہ بھی لگتا ہے کہ جو بائیڈن شاید اپنی مدت کار پوری نہیں کر پائیں۔ ایسی صورت میں محترمہ کملا ہیرس کا امریکہ کے صدر جمہوریہ کی کرسی پر بیٹھنا یقینی ہے۔

البتہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض حامیوں کا کہنا ہے کہ محترمہ ہیرس کو صدر جمہوریہ کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے رخصت پذیر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی۔ انہوں نے بھارتی نژاد محترمہ کملا ہیرس کو نائب صدر کے طور پر نامزد کیا تھا۔

 

محترمہ کملا ہیرس بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینے کے معروف ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں موجودہ انتظامیہ امریکہ کی تعمیر نو کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں پر لوگ چلتے ہیں ان کی مرمت کرانا ضروری ہے۔ لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی ضروری ہے۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافہ ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *