NewsInKhabar

اوپو کا فلپ کارٹ پر دھماکہ آفر

موبائل فون کی معروف کمپنی اوپو انڈیا نے فائیو جی زمرے کے موبائل فون رینو٦ کی سیلز  کے لیے فلپ کارٹ پر زبردست آفر کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹکنالوجی ڈیسک

دوستو، سب سے پہلے یہ اعتراف ضروری ہے کہ ٹکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہماری یہ ابتدا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یہ بھروسہ بھی دلانا چاہیں گے معلومات فراہم کرنے میں ہم کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی نہیں کریں گے۔ ہم آپ کو متعلقہ کمپنی کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سے رو برو کرانے کی کوشش کریں گے۔ اس کڑی کا آغاز بھارت میں اوپو کے نئے موبائل فون کے لانچ سے کریں گے۔(

اوپو نے لانچ کیا رینو ٦

معروف موبائل فون کمپنی اوپو نے بھارت میں فائیو جی زمرے کا موبائل فون جاری کیا ہے۔ اس کی پیشگی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت 29990 روپے رکھی ہے۔

فلپ کارٹ پر خصوصی پیشکش

آٹھ جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے حامل اس موبائل فون کی فلپ کارٹ پر پیشگی بکنگ کے لیے کمپنی نے متعدد آفر کا اعلان کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ پیشگی آرڈر کرنے والوں کو تین ہزار روپے تک کا کیش بیک مل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارہ مہینے کی قسط پر یہ دستیاب ہے۔

اوپو کا دعوی

پیشگی آرڈر پر تین ہزار روپے تک کیش بیک کے علاوہ بھی کئی دوسرے آفر دینے کی بات کہی گئی ہے۔ تاہم کمپنی نے ان انعامات اور آفر پر سے پردہ نہیں اٹھایا ہے جو وہ اپنے گاہکوں کو دینا چاہتی ہے۔

لائیو سیلز کے دوران سرپرائز

بھارت میں اپنے 5 جی فون کو گاہکوں تک آسانی سے پہنچانے کے لیے اوپو انڈیا نے 27 اور 28 جولائی کو لائیو سیلز کا پروگرام رکھا ہے۔

دو روزہ لائیو سیلز

کمپنی نے اپنے وفادار گاہکوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ ماحول میں جوش محسوس کر رہے ہیں؟ اس کے ساتھ ہی اوپو انڈیا نے اپنے گاہکوں سے کہا ہے کہ وہ ستائیس اور اٹھائیس جولائی کو دن کے بارہ بجے سے لے کر شام کے چھ بجے تک ہونے والے لائیو سیلز پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ اس میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔

@OPPOIndia @Flipkart

#IndiaFirstLiveSale

#OPPOReno6Series

#EveryEmotionInPortrait

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *